بحث وتحقیق

تفصیلات

سچے دل سے شام (سوریہ) کے اتحاد، اور فتنہ و خانہ جنگی سے اجتناب کی اپیل

سچے دل سے شام (سوریہ) کے اتحاد، اور فتنہ و خانہ جنگی سے اجتناب کی اپیل

 

ہم "قواتِ سوریہ الدیموقراطیہ (قسد)" اور حکومتِ شام کے معزز ذمے داران سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ آپس میں ایک مشترکہ بات پر اتفاق کریں، کیونکہ صلح ہمیشہ بہتر ہے، جبکہ بھائیوں کے درمیان جنگ سراسر شر ہے اور کسی خیر کا باعث نہیں بنتی۔

تجربات یہ بتاتے ہیں کہ غیروں پر انحصار کرنا تباہ کن ہوتا ہے، اس کا انجام ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ وہ لوگ اپنے مفادات کے لیے سب کچھ بیچ دیتے ہیں۔ شاہِ ایران کی مثال سب کے سامنے ہے، جسے اس کی تمام خدمات کے باوجود، جب وہ بے فائدہ ہو گیا، تو انھی لوگوں نے چھوڑ دیا۔

لہٰذا ہم آپ کو اللہ، رشتہ داری، دین اور مشترکہ تاریخ کا واسطہ دے کر اپیل کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں، اخلاص و امانت کے ساتھ مل بیٹھیں اور ایسا اتفاق پیدا کریں جو تمام فریقوں کے لیے بھلائی کا سبب ہو۔ فتنے اور فساد کے دروازے انسان و جن کے شیطانوں پر بند کر دیں، جو شام کے عظیم معاشرے کو تقسیم کرنے پر تلے ہیں۔

ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ پی کے کے (P.K.K) نے بھی چالیس سال بعد ہتھیار رکھ دیے تاکہ امن اور خیر کو حاصل کیا جا سکے۔

تو شامی کردوں کو چاہیے کہ وہ صلح و امن کی راہ میں پہل کریں، کیونکہ الحمدللہ اب تک ان کا موجودہ محترم حکومت سے کوئی مسلح تصادم نہیں ہوا ہے۔

اللہ، اللہ، اللہ!

اللہ کا خوف کرو، ان شامی عوام کے خون کے بارے میں، جو ابھی ابھی طاغوت آلِ اسد کے فتنے سے نکلے ہیں۔

ہماری پہلی امید اللہ تعالیٰ سے ہے، اور پھر شام کی قیادت کی حکمت و دور اندیشی سے، کہ ان شاء اللہ خیر، سلامتی، امن اور امان کا دور واپس لوٹے گا، اور شام کی تمام اقوام — عرب، کرد، اور دیگر اقوام و مذاہب — ترقی اور تعمیر میں مصروف ہو جائیں گی۔

اور ان سب کے درمیان واحد راستہ، اور آخری سہارا یہ ہو کہ: پرامن، بامقصد، سنجیدہ اور تعمیری مکالمے کو اپنایا جائے، جو اتحاد، عدل، اور وفاداری کی بنیاد پر ہو۔

یہی میری دل کی خواہش ہے شامِ مقدس کے لیے، اور یہی میں صلاح الدین ایوبی کے وارثوں سے امید رکھتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہر بھلائی کی توفیق عطا فرمائے۔

 

آپ کا محب اللہ کے عفو و کرم کا محتاج

شیخ پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی

صدر: الاتحاد العالمي لعلماء المسلمين

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* للاطلاع على الترجمة الكاملة للمقال باللغة العربية، اضغط (هنا).




منسلکات

التالي
استنبول میں دار الفقہاء کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ندوت کا انعقاد، جس میں اتحادِ عالم اسلامی کے صدر اور ممتاز علما و مفکرین نے شرکت کی۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں