"غزہ کی حمایت اور محاصرہ توڑنے والے
قافلوں میں مسلسل شرکت کے لیے وقت کی پکار " عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز (بیان)
اس وقت کا سب سے بڑا فریضہ یہ ہے کہ ہم ہمہ گیر حمایت کا
اعلان کریں، اور غزہ جانے والے قافلوں میں بھرپور شرکت کریں؛ یہ غزہ کی نصرت اور
"ماڈلین" جہاز میں سوار گرفتار شدگان کی حمایت میں ہے، نیز محاصرہ کے
خاتمے تک قافلوں کا جاری رہنا ناگزیر ہے۔
غزہ پر جاری نسل کشی اور ظالمانہ محاصرے کے سائے میں،
اور بیشتر سیاسی نظاموں کی قابض صہیونی ریاست کے ساتھ ملی بھگت کے باوجود، آزادی
کے قافلے اور عزت و وقار کی کشتیاں انسانیت کے ضمیر کی گہرائیوں سے اٹھ رہی ہیں،
جو اس محاصرے اور غزہ کے عوام کو بھوکا رکھنے کی پالیسی کو ردّ کرتی ہیں، اور اپنی
عزت، قربانی اور انسان دوستی کا پیغام لیے یہ اعلان کرتی ہیں: "اے اہلِ غزہ!
آپ تنہا نہیں ہیں۔"
جہاں صہیونی ظلم و جارحیت نے "ماڈلین" جہاز کو
نشانہ بنایا، اس کے شریف مسافروں کو گرفتار کیا، تو
ہم اس موقع پر:
* غزہ پر
مسلط محاصرہ کو توڑنے کے لیے نکلنے والے تمام قافلوں اور کشتیوں کی مکمل اور مسلسل
حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، اور اسے ایک انسانی، شرعی اور اخلاقی فریضہ قرار دیتے ہیں۔
* علما،
مبلغین، اہلِ فکر و دانش، علمی و دعوتی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان قافلوں میں
بھرپور شرکت کریں، خواہ خود شریک ہوکر، یا زبان، قلم اور مال کے ذریعے ان کی حمایت
کرکے؛ تاکہ حق کی مدد کی جا سکے اور وقت کا فریضہ ادا ہو۔
* ہم
"ماڈلین" جہاز پر سوار تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے
ہیں، اور ان کی گرفتاری کو بین الاقوامی اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی، بلکہ
مجرمانہ عمل سمجھتے ہیں۔
آخر میں ہم یہ باور کراتے ہیں کہ محاصرہ توڑنے والے قافلے ہر اس
شخص کے لیے باعثِ شرف ہیں جو ان میں شریک ہوا یا ان کی حمایت کی۔ یہ امت کے ضمیر
کا امتحان ہیں، اور ہمیں کامل یقین ہے کہ ہماری زندہ امت غزہ کو ہرگز تنہا نہیں
چھوڑے گی، اور ظلم واستبداد کے سامنے اسے تنہا کھڑا نہیں ہونے دے گی۔
(اللہ اپنے کام پر غالب ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں
جانتے) [یوسف: 21]
دوحہ: 14 ذوالحجہ 1446ھ
مطابق: 10 جون 2025ء
ڈاکٹر علی محمد الصلابی ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی
سیکرٹری
جنرل صدر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* للاطلاع على الترجمة الكاملة للبيان باللغة العربية،
اضغط (هنا).