
عالمی اتحاد برائے
مسلم اسکالرز کی جانب سے افغانستان میں المناک زلزلے پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
(بیان)
دوحہ | 01/09/2025ء
عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز
نے افغانستان کے صوبہ کنڑ اور ننگرہار میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور
غم کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 812 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اور 2800 سے
زیادہ زخمی ہوگئے، جس نے ایک بڑی انسانی المیہ کو جنم دیا ہے۔
اتحاد نے افغان عوام اور حکومت کو
دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ جاں بحق ہونے
والوں پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے،
شہداء و صالحین میں شامل فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، اور زخمیوں
کو جلد صحت و عافیت نصیب کرے۔
اتحاد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ
امتِ مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے، اگر اس کا ایک عضو تکلیف میں ہو تو پورا جسم بے
قرار ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر اتحاد نے تمام مسلمانوں، دنیا کے آزاد انسانوں، ریاستوں،
عالمی و بین الاقوامی تنظیموں، انسانی و امدادی اداروں اور اسلامی انجمنوں سے اپیل
کی ہے کہ وہ افغان عوام کی اس آزمائش کی گھڑی میں بھرپور مدد کریں، اور ان کی تکالیف
و مصیبتوں کو کم کرنے کے لیے فوری امداد، سہارا اور تعاون فراہم کریں، تاکہ وہ اس
المناک آفت کے اثرات پر قابو پاسکیں۔
آخر میں اتحاد عالمی نے اللہ تعالیٰ
کے حضور دعا کی ہے کہ وہ افغانستان اور اس کے عوام کو ہر آفت سے محفوظ رکھے، اس مصیبت
کو ان کے لیے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنائے، ان کے غم کو خوشی سے بدل دے، تنگی کو
کشادگی میں تبدیل فرمائے، اور ملک میں امن و سلامتی کو عام کرے۔
[إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ]
ڈاکٹر علی محمد الصلابی پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین
القره داغی
(سیکرٹری جنرل)
صدر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* للاطلاع على الترجمة الكاملة
للبيان باللغة العربية، اضغط (هنا).