بحث وتحقیق

تفصیلات

مرکزِ تکویـن العلماء (موریتانیہ) کی جانب سے عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کے صدر محترم شیخ علی قرہ داغی کے اعزاز میں علمی و استقبالیہ نشست

مرکزِ تکویـن العلماء (موریتانیہ) کی جانب سے عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کے صدر محترم شیخ علی قرہ داغی کے اعزاز میں علمی و استقبالیہ نشست

 

مرکزِ تکویـن العلماء، موریتانیہ نے جمعرات کی شام، یکم جنوری 2026ء کو ایک خصوصی استقبالیہ علمی  نشست کا اہتمام کیا، جس میں مرکز کے ممتاز طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔ یہ نشست بلادِ شنقیط کے معزز مہمان، محترم شیخ ڈاکٹر علی محیی الدین قرہ داغی، صدر: عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز، اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز و استقبال کے لیے منعقد کی گئی۔

اس نشست میں محترم شیخ محمد الحسن الددو (نائب صدر: عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز اور سربراہ: مرکزِ تکویـن العلماء) بھی شریک تھے، نیز مرکز کے ڈائریکٹر جنرل، انتظامیہ، متعدد جلیل القدر علما، اور مرکز کے اساتذہ و طلبہ نے ایک علمی اور اخوت بھرے ماحول میں شرکت کی۔

یہ ملاقات نہایت ایمانی، روحانی اور برادرانہ فضا میں منعقد ہوئی۔ چاندنی رات میں ہونے والی اس علمی نشست میں شرکا نے معزز مہمان کے لیے اپنی والہانہ محبت اور قدردانی کا اظہار قصائدِ شعری اور اسلامی نعتیہ و ترانوں کے ذریعے کیا، جن میں ان کے علم و مقام کی تحسین، امت کے قضايا کی نصرت اور شریعتِ اسلامی کی خدمت میں ان کی نمایاں کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

نشست کے اختتام پر محترم شیخ علی محیی الدین قرہ داغی نے “اجتہادِ اجتماعی” کے عنوان سے ایک نہایت قیمتی علمی خطاب کیا، جس میں انہوں نے شریعت کے منہج اور طریقۂ کار پر روشنی ڈالی، عصرِ حاضر کے نئے پیش آنے والے مسائل کے حل میں اجتہادِ اجتماعی کی اہمیت واضح کی، اور متعدد علمی نکات اور منہجی فوائد پیش کیے۔ اسی طرح انہوں نے اپنی کتاب “المنہاج” میں شامل علمی و فکری کاوشوں کا بھی ذکر کیا، جو معاصر اسلامی فکر کی درست رہنمائی اور اصولی تشکیل میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ خطاب اس سابقہ علمی نشست کا تسلسل تھا، جس سے محترم شیخ قبل ازیں مرکز کے طلبہ و اساتذہ کو نواز چکے تھے۔ یہ امر ان کے مسلسل علمی رابطے، دینی تعلیمی اداروں کی سرپرستی، اور اصولی و متوازن اجتہاد کے فروغ کے لیے ان کی سنجیدہ کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

(ماخذ: عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز)

 

ـــــــــــــــــــــــــــ

* للاطلاع على الترجمة الكاملة للخبر باللغة العربية، اضغط (هنا).




منسلکات

التالي
ڈاکٹر علی الصلابی نے یمن کی وحدت پر زور دیا، تقسیم کی مخالفت کی، اور اس کے استحکام میں سعودی کردار کو سراہا (بیان)
السابق
موریتانیہ میں محظرة خیر الورى ﷺ کے قیام کی دسویں سالگرہ پر 150 حفاظ و مجازین کی دستار بندی.

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں