بحث وتحقیق

تفصیلات

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

 

برازیل کی فٹبالر کاتھلین سوزا (Kathleen Souza) نے اسلام قبول کر لیا۔ وہ اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر (Al Nassr) کی خواتین ٹیم کی کھلاڑی ہیں۔ کلب نے آج منگل 17 فروری کو ان کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس خبر کو وسیع توجہ ملی۔

النصر کلب نے اپنے آفیشل بیان میں کہا کہ وہ اپنی کھلاڑی کے اس اہم فیصلے پر خوش ہیں اور ان کے لیے ثابت قدمی اور دل کے سکون کی دعا کرتے ہیں۔ کلب کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں کاتھلین سوزا جذباتی نظر آئیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد کاتھیلین سوزا نے مکہ مکرمہ جا کر عمرہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حرم مکی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وہ صحیح راستے کی تلاش میں تھیں اور اپنی ذات کا بہتر روپ بننا چاہتی تھیں۔

سوزا 29 سال کی ہیں اور برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو کے شہر ساؤ ویسینتی میں پیدا ہوئیں۔ وہ سینٹرل بیک کے طور پر کھیلتی ہیں۔ اس سے قبل وہ برازیل کے کلب سانتوس (Santos) سے وابستہ رہی ہیں۔ بعد میں وہ امریکہ منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف لوئس وِل (University of Louisville) اور یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا (University of Central Florida) میں تعلیم حاصل کی اور فٹبال کھیلتی رہیں۔

اگست 2024 میں وہ دو سیزن کے معاہدے پر النصر کی ٹیم میں شامل ہوئیں۔ حال ہی میں انہیں مہینے کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ وہ برازیل کی خواتین قومی فٹبال ٹیم کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے اسلام قبول کرنے کے اعلان کو مثبت ردعمل ملا۔ صارفین نے اسے ان کی ذاتی زندگی کا اہم فیصلہ قرار دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(ماخذ: سوشل میڈیا)

 

ـــــــــــــــــــــــــــ

* للاطلاع على الترجمة الكاملة للخبر باللغة العربية، اضغط (هنا).




منسلکات

التالي
نیکیوں کا موسم بہار: ماہ رمضان سایہ فگن
السابق
دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں