
استنبول: مسلم اقلیتوں کے لیے اتحاد عالمی کا وژن، معاون سیکرٹری جنرل
کا خطاب
مغربی دنیا میں مسلمانوں کے مسائل میں اپنی مسلسل دلچسپی کے سلسلے میں،
عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز نے ہفتہ 12 ذو القعدہ 1446ھ، مطابق 10 مئی 2025ء کو
استنبول میں ایک اہم تعارفی نشست کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اتحاد کے معاون سیکرٹری
جنرل، محترم ڈاکٹر ونیس المبروک نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے اتحاد کے پیغام اور امت
کے مسائل کی حمایت میں اس کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی، نیز عالمی سطح پر اسلامی موجودگی
کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈاکٹر المبروک نے مغرب میں فعال اسلامی اداروں اور اتحاد کے درمیان مشترکہ
تعاون کے پل تعمیر کرنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ مسلم اقلیتوں کی مدد کی جا سکے اور
ان کی ثقافتی و دینی شناخت کو تقویت دی جا سکے۔
اس نشست میں یورپ کی مختلف اسلامی مراکز اور فلاحی اداروں کے ذمہ داران
نے شرکت کی، جنہوں نے اتحاد کے کردار اور عالمی سطح پر مؤثر شراکت داری کے فروغ کی
کوششوں کو سراہا۔
)ماخذ: الاتحاد(