قرآنی دستور برائے خاندانی نظام
"خاندانی استحکام
جنت کی راہ ہے" (ویڈیو)
"بیوت مطمئنہ"(پرسکون فیملی) مہم کے تحت خطاب
میں ڈاکٹر الفرجانی کا خطاب:
عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کی تزکیہ کمیٹی اور "آفاق" پلیٹ
فارم کے اشتراک سے جاری ڈیجیٹل مہم "بیوت مطمئنہ" کے تحت، جس کا عنوان ہے:
"مضبوط خاندان، طاقتور معاشرہ", معروف اسلامی داعی اور خاندانی و تربیتی
مشیر، محترم ڈاکٹر احمد الفرجانی نے "مسلمان خاندان کا دستور" کے عنوان سے
ایک محاضرہ پیش کیا۔
ڈاکٹر الفرجانی نے اسلام میں خاندان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور واضح کیا
کہ خاندانی استحکام نہ صرف انفرادی کامیابی کا ذریعہ ہے بلکہ مضبوط معاشرے کی بنیاد
بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام میں خاندانی تعلقات کو عبادت کا درجہ حاصل ہے،
اور قرآن مجید خاندان کی تعمیر اور اس کے تحفظ کے لیے جامع دستور فراہم کرتا ہے، جس
میں زوجین کے درمیان محبت اور سکون کی اقدار کو نمایاں کیا گیا ہے۔
زوجین کے درمیان احترام اور برداشت کی اہمیت
انہوں نے زوجین کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی ضرورت پر
زور دیا، اور اختلافات سے گریز اور نرمی سے مسائل کے حل کی ترغیب دی۔
مزید برآں، انہوں نے صبر، برداشت، اور شریکِ حیات کی مثبت صفات پر توجہ
مرکوز کرنے اور چھوٹی لغزشوں سے درگزر کرنے کی تلقین کی۔
ڈاکٹر الفرجانی نے اپنے خطاب کا اختتام اس بات پر کیا کہ زوجین کے درمیان
حسنِ اخلاق جنت کے بڑے اسباب میں سے ہے۔ انہوں نے ایسے مسلم معاشرے کے قیام کی دعوت
دی جو اللہ کی رضا کو مقصد بنائے اور اسلام کی پاکیزہ تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سکون
و خوشی حاصل کرے۔
(ماخذ: الاتحاد)