بحث وتحقیق

تفصیلات

📚 حصاد الفكر | محترم شیخ ڈاکٹر عصام البشیر کی نئی موسوعی تصنیف

📚 حصاد الفكر | محترم شیخ ڈاکٹر عصام البشیر کی نئی موسوعی تصنیف

 

محترم شیخ ڈاکٹر عصام احمد البشیر،( صدر مؤسسة أمناء الأقصى للدعاة وخريجي الشريعة اور نائب صدر عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز) نے اپنی تازہ ترین موسوعی اور فکری تصنیف "حصاد الفكر" پیش کی ہے۔ یہ پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو ان کی دعوتی، علمی اور ادارہ جاتی جدوجہد کا جامع مرقع ہے، اور کئی دہائیوں پر محیط علمی و فکری خدمات کا نچوڑ فراہم کرتا ہے۔

یہ سلسلہ پانچ مربوط اور ہم آہنگ کتابوں پر مشتمل ہے:

مفاہیم في الوعي وبناء السعي

الأمة ومرتكزات البناء الحضاري

الدولة والمجتمع: رؤى وإضاءات

مقدمات في التأصيل، وكلمات في التنزيل

بين قيم النماء ومقاصد الجمال (جس میں فلاحی و خیراتی کاموں، ترقیاتی جہتوں، فنون اور جمالیات کے فقہی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے)

اپنی مقدمہ میں شیخ البشیر اس مجموعے کا تعارف اس طرح کراتے ہیں:

"یہ تہذیبی سفر کے توازن کو درست رکھنے اور اس کی فکری بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ اس میں شامل متنوع افکار و تصورات فکر کی بالیدگی اور تحریکِ بیداری کے راستوں کو زرخیز بنانے میں مددگار ہیں۔"

یہ گراں قدر علمی سرمایہ قاری کو اسلامی تہذیب کے گہرے فہم، اس کی اساسات اور تجدیدی اصولوں کی طرف ایک بصیرت افروز سفر پر لے جاتا ہے۔

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* للاطلاع على الترجمة الكاملة للخبر باللغة العربية، اضغط (هنا).




منسلکات

التالي
صدر عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کے زیرِ نگرانی فقہ و فکر میں "تجدیدِ منضبط"کے موضوع پر اعلیٰ علمی کورس

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں