صدر عالمی اتحاد برائے
مسلم اسکالرز کے زیرِ نگرانی فقہ و فکر میں "تجدیدِ منضبط"کے موضوع پر اعلیٰ
علمی کورس
گزشتہ روز پیر، 11 اگست 2025ء کو ایک
خصوصی علمی کورس کا آغاز ہوا جس کا عنوان ہے: "التجديد المنضبط في أصول الفقه
والفكر"۔ اس کا درس محترم شیخ پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین القره داغی، صدر عالمی
اتحاد برائے مسلم اسکالرز دے رہے ہیں، جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے ممتاز علما اور
علومِ شریعت و دعوت کے ماہرین شریک ہیں۔
کورس دو بڑے مباحث پر مشتمل ہے:
پہلے دن کا موضوع تھا: "مقاصدِ
شریعت سے منظم مقاصدی نظام تک ارتقا"۔ اس پر پیش کی گئی علمی آراء اور گہرے مکالمے
نے گفتگو کو مزید پختگی بخشی.
منگل کو محترم قرہ داغی دوسرا محور پیش کیا جس کا عنوان ہے: "المصالح
المرسلة کو دلیلِ مختلف فیہ سے منتقل کر کے ایسی دلیل بنانا جس پر قطعی اتفاق ہو"۔
یہ کورس اس علمی سلسلے کی کڑی ہے جو
شیخ القره داغی نے گزشتہ سال شروع کیا تھا۔ اس کے بعد مزید دو کورسز بھی منعقد ہوں
گے، جو ایک فکری و اصلاحی منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد اسلامی فکر کی تجدید اور اسے
بیداری و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
شرکاء نے کورس کے موضوع کو نہایت اہم
قرار دیا، بالخصوص ان بڑے چیلنجز کے تناظر میں جن سے امت گزر رہی ہے۔ ان کے مطابق اس
کورس نے "عمران" کے مفہوم کو ایک ایسی فکری جہت کے طور پر اجاگر کیا جو پہلوئے
عبادت کے ہم پلہ ہے، نیز ان مہتم بالشان تمدنی خلا کو پر کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
یہ علمی نشست بدھ، 13 اگست 2025ء کو
اختتام پذیر ہوگی، اور اس موقع پر اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ اس کے نتائج اسلامی
فکر کی تجدید اور مقاصدی شعور کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
(ماخذ: الاتحاد)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* للاطلاع على الترجمة الكاملة للخبر باللغة العربية، اضغط (هنا).