بحث وتحقیق

تفصیلات

ڈاکٹر شیخ علی محی الدین قرہ داغی اتحادِ عالمی کے صدر منتخب.

ڈاکٹر شیخ علی محی الدین قرہ داغی اتحادِ عالمی کے صدر منتخب. 

الاتحاد العالمي لعلماء المسلمين (انٹرنیشنل یونین فار مسلم اسکالرز) علماء شریعت کا ایک بین الاقوامی ادارہ ہے، 

اس کا ہیڈ کوارٹر دوحہ قطر میں ہے. نوے (90) سے زائد ممالک کے علماء، اسکالرس و مشائخ اور مختلف شعبوں کے ماہرین اس کے ممبر ہیں ، شہرہ آفاق شخصیت علامہ یوسف قرضاوی رحمہ اللہ نے اس کی بنیاد رکھی تھی، مسلم امت کو درپیش مختلف چیلینج کو حل کرنے، امت کی وحدت کو مضبوط کرنے کے لیے، مختلف جہات سے اس کی رہنمائی کے لیے اتحادِ عالمی ہمیشہ کوشاں رہتا ہے. ملت کے مسائل کے سلسلے میں میں یہ اپنی آزادانہ رائے رکھتا ہے،  آج اس کی چھٹی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شیخ ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا. فقہ میزان میں آپ کو اختصاص اجتہاد کا مقام حاصل ہے. 

ڈاکٹر علی قرہ داغی  ممتاز عالم  دین، بابصیرت فقیہ اور متحرک و فعال قائد ہیں، درجنوں وقیع کتابوں کے مصنف ہیں. اسلامی اقتصادیات پر کئی جلدوں میں ان کی کتاب ہے،

 فقہی اجتماعی مسائل پر آپ کا ہر ہفتہ آف لائن آن لائن محاضرہ بھی ہوتا ہے. 

شیخ کی خدمت میں یہ عاجز اپنی طرف سے اور علماء ہند کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہے. دعا ہے کہ علماء امت، فقہاء ،مفتیان اورمشائخ و دانشوران پر مشتمل یہ قافلہ  بفضلہ تعالیٰ عزم و حوصلہ کے ساتھ جانب منزل رواں دواں رہے۔ اور مشکلات میں گھری اس امت کو درپیش چیلنجوں کے لیے صف اول میں موجود رہے. 

اتحادِ عالمی کی پانچویں جنرل اسمبلی استنبول ترکی میں منعقد ہوئی تھی، اس وقت اس کے مؤسس علامہ یوسف قرضاوی صدر تھے، انہوں نے بہ اصرار عہدہ صدارت سے معذرت چاہی، اور خود اپنی موجودگی میں عہدہ صدارت کے لیے علامہ احمد ریسونی کو پیش کیا.  جنہیں اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ۔اس منظر نے راقم جیسے کتنے ہی شرکاء کو آبدیدہ کردیا تھا. آپ کے پیش رو صدر  اندونیشیا کے وزیر ڈاکٹر شیخ سالم سقاف الجفری نے بھی صدارت سے معذرت کرلی، اور نائب صدر کے طور پر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی. علامہ علی محی الدین قرہ داغی اتحادِ عالمی کے مجموعی طور پر چوتھے صدر ہیں. انہوں نے صدر کے طور پر اپنے پہلے بیان میں کہاکہ: "میں اللہ تعالیٰ اور پھر ملت اسلامیہ سے عہد کرتا ہوں کہ میں اپنے دین کے ساتھ وفادار رہوں گا اور جب تک زندہ ہوں اللہ کے پیغام کو حکمت اور تدبر اور فقہ کے مطابق پہنچانے کے لیے کام کروں گا اور اسلامی اقدار کی زندہ مثال بنوں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین کی آزادی کو یقینی بنانے اور مسلم معاشرے میں امن اور رواداری پھیلانے کے لیے کام کرنے کا عہد کرتا ہوں۔"

شیخ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ "ناانصافی، بدعنوانی اور غربت سے لڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، اور ایک منصفانہ، مربوط اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا ۔"اللہ کی توفیق وسداد ہمیشہ ان کے شامل حال رہے.

بندہ خالد نیموی قاسمی


: ٹیگز



التالي
غزہ میں ہر 20 شہریوں میں سے شہید، زخمی یا لاپتہ ہے:وزارت صحت

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں