بحث وتحقیق

تفصیلات

غزہ میں ہر 20 شہریوں میں سے شہید، زخمی یا لاپتہ ہے:وزارت صحت

غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے 99ویں دن مزید قتل عام، تباہی، اور رہائشی محلوں کا صفایا کیا گیا جس میں مزید دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی میں 12 خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 135 شہید اور 312 زخمی ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں کئی فلسطینی زخمی پڑے ہیں مگر ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

 

القدرہ نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 23,843 شہید اور 60,317 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہربیس فلسطینیوں میں ایک شہید، زخمی اور لا پتا ہے۔

 

القدرہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں نسل کشی کے جرائم نے اسے تاریخ کا سب سے بڑا مجرم اور خونی بنادیا ہے۔

 

 

 


: ٹیگز



السابق
ڈاکٹر شیخ علی محی الدین قرہ داغی اتحادِ عالمی کے صدر منتخب.

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں