
علمائے کرام کے ایک
وفد کی ڈاکٹر عصام البشیر کی قیادت میں مفتی استنبول سے ملاقات تعلقات کے فروغ اور
اُمت کے مسائل پر تبادلۂ خیال
عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کے
نائب صدر محترم شیخ ڈاکٹر عصام البشیر نے ترکی میں مقیم ممتاز عرب علما کے ہمراہ مفتی
استنبول سے ملاقات کی۔ اس وفد میں ڈاکٹر عبدالوهاب الطريري اور شیخ خالد القفاری جیسے
جلیل القدر علما بھی شامل تھے۔ اس ملاقات کا مقصد ترک علما اور علمی اداروں کے ساتھ
دینی و علمی روابط کو مزید مستحکم بنانا تھا۔
یہ ملاقات بھائی چارے کو مستحکم کرنے
اور ترکی کی سرکاری و غیر سرکاری دینی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کی
گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عصام البشیر نے مفتی محترم کو اپنی تصنیف "أضواء منبرية"
اور وہ علمی انسائیکلوپیڈیا بھی بطور ہدیہ پیش کی جو عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز
نے مرکز فکر اسلامی و مطالعاتِ معاصرہ کے اشتراک سے تیار کی ہے۔
ملاقات میں اُمت مسلمہ کو درپیش اہم
ترین مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا گیا، اور دینی و علمی میدان میں امت
کی خدمت کے لیے باہمی عزم و اہتمام کا اظہار کیا گیا۔
یہ اقدام علما کی اُن کوششوں کا حصہ
ہے جن کا مقصد مختلف ممالک کے دینی اداروں کے مابین علمی و ثقافتی تعاون اور ہم آہنگی
کو فروغ دے کر امت کے مسائل کو حل کرنا اور باہمی رشتہ استوار کرنا ہے۔
(ماخذ: عالمی اتحاد + سوشل میڈیا)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* للاطلاع
على الترجمة الكاملة للخبر باللغة العربية، اضغط (هنا).