
جرمنی میں بلدیہ کے
طرف سے مسجد گرانے کا حکم: مسلم تنظیم نے کیا انکار
مسجد تعمیر کرنے والی مسلم تنظیم جنوبی
جرمنی میں زیر تکمیل اس مسجد کو گرانے سے انکار کر رہی ہے، لیکن بلدیاتی انتظامیہ کا
کہنا ہے کہ وہ اس انہدام کو یقینی بنانے کے لیے مقدمہ دائر کرے گی۔
جرمنی کی جنوب مغربی وفاقی ریاست باڈن
ورٹمبرگ میں اشٹٹگارٹ کے قریب لائن فیلڈن ایشترڈنگن نامی قصبے کی بلدیاتی کونسل نے
ایک تقریباً مکمل مسجد کے منہدم کر دیے جانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سٹی کونسل نے اکثریتی ووٹ کے ذریعے
فیصلہ کیا کہ کولون میں قائم اسلامی ثقافتی مراکز کی تنظیم، جو یہ مسجد تعمیر کر رہی
ہے، اس سال کے اختتام تک اپنی لاگت پر مسجد کو گرا دے۔
اس تنظیم کو 2014 میں اس جرمن قصبے
میں یہ مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم اجازت کے ساتھ ہی یہ شرط بھی عائد
کی گئی تھی کہ یہ تعمیر چار سال کے اندر اندر مکمل ہو جانا چاہیے، مگر متعلقہ اسلامی
تنظیم ایسا نہ کر سکی۔
جب اسلامی ثقافتی مراکز کی تنظیم نے
اس تعمیر کے حوالے سے معاہدے میں طے شدہ مدت سے تجاوز کیا، تو مقامی حکام نے اس کی
تعمیراتی اجازت منسوخ کرنے کے لیے قانونی اقدامات کیے۔
اگرچہ بلدیاتی کونسل نے اسلامی ثقافتی
مراکز کی تنظیم VIKZ کو کسی نئی
جگہ پر مسجد کی تعمیر کے لیے مدد کی پیشکش بھی کی ہے، تاہم اس تنظیم کا کہنا ہے کہ
وہ موجودہ زیر تکمیل مسجد کو نہیں گرائے گی۔
(شوشل میڈیا)