
بوسنیا میں قطر
کے سفیر کی ڈاکٹر صفوت خلیلوویچ سے ملاقات، ثقافتی تعاون اور قطری حمایت پر گفتگو
قطر کے سفیر
برائے بوسنیا و ہرزیگووینا جناب مشعل بن علی العطیہ نے پروفیسر ڈاکٹر صفوت خلیلوویچ
کا خیر مقدم کیا، جو جامعہ زینتسا کی کلیۃ التربیۃ الاسلامیہ میں پروفیسر اور عالمی
اتحاد برائے مسلم اسکالرز کی مجلس امناء کے رکن ہیں۔
یہ ملاقات دارالحکومت سرائیوو میں قطری سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔
ملاقات کے
دوران دونوں شخصیات نے قطر اور بوسنیا کے مابین ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں
پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر صفوت نے اس موقع پر قطر کے نمایاں کردار کو سراہا، خاص
طور پر و امیر محترم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے دور میں، جب قطر نے بوسنیا و ہرزیگووینا
کو مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قطر ان اولین
ممالک میں شامل تھا جنہوں نے بوسنیا کی آزادی کو تسلیم کیا اور مشکل ترین حالات میں
سیاسی، انسانی اور اقتصادی سطح پر اس کی مدد کی۔
گفتگو میں
بوسنیا کی کلیۃ التربیۃ الاسلامیہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس کا مقصد
اسلامی شناخت کی حفاظت اور دینی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ بوسنیا کی
موجودہ صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے
دوران فلسطینی مسئلہ کو بھی نظرانداز نہیں کیا گیا۔ دونوں جانب سے غزہ میں جاری
حملوں اور عام شہریوں پر ہونے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس بات
پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر مؤثر اقدامات کرنے چاہییں
تاکہ اس جارحیت کا خاتمہ ہو اور مسلسل انسانی مصائب کا سدباب کیا جا سکے۔
(ماخذ: الاتحاد)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* للاطلاع على الترجمة الكاملة للخبر
باللغة العربية، اضغط (هنا).